مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کرسمس پارٹی کے دوران گھر میں آگ لگنے سے 3 ہندوستانی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں کرسمس پارٹی کے دوران گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 ہندوستانی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی طلبا کی شناخت 16 سالہ ستھویکا نائیک، 15 سالہ سوہاں نائیک اور 14 سالہ جیا سوچتھ سے ہوئی ہے اور تینوں آپس میں بہن بھائی ہیں، تینوں طلبا تعلیم کی غرض سے امریکہ میں مقیم تھے ۔
امریکہ میں کرسمس پارٹی کے دوران گھر میں آگ لگنے سے 3 ہندوستانی طلبا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1886793
آپ کا تبصرہ